15 مئی، 2024، 7:28 PM

غزہ میں پچاسی ہزار بچے بے گھر ہوچکے ہیں/کوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں

غزہ میں پچاسی ہزار بچے بے گھر ہوچکے ہیں/کوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں

اقوام متحدہ سے وابستہ ایک بین الاقوامی ادارے نے غزہ کی پٹی میں پناہ گزینوں کی بڑی تعداد خاص طور سے بچوں کی حالت زار سے خبردار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز  کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے آج ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ غزہ کی پٹی میں تقریباً 17 لاکھ فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں جن میں سے نصف بچے ہیں جو کئی بار نقل مکانی اور بے گھر ہونے پر مجبور ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ سے وابستہ اس بین الاقوامی ادارے نے کہا ہے کہ غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے اور جنگ بندی کی فوری ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ صہیونی فوج نے حالیہ دنوں میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی آخری محفوظ پناہ گاہ تصور کیے جانے والے شہر رفح پر شدید حملے کیے ہیں اور اس شہر کے کچھ حصوں میں داخل ہو گئی ہے۔ 

News ID 1923967

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha